ڈوبتا سورج

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - غروب ہوتا ہوا آفتاب، زوال پذیر سورج، زوال۔ " 'نو طرز مرصع' کی نثر میں ڈوبتے سورج کا اور عجائب القصص کی نثر میں چڑھتے سورج کا حسن ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ١١٢٠:٢ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'ڈوبنا' سے مشتق صیغۂ فی الحال مطلق 'ڈوبتا' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'سورج' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٥ء کو "تاریخ ادب اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - غروب ہوتا ہوا آفتاب، زوال پذیر سورج، زوال۔ " 'نو طرز مرصع' کی نثر میں ڈوبتے سورج کا اور عجائب القصص کی نثر میں چڑھتے سورج کا حسن ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ١١٢٠:٢ )

جنس: مذکر